Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈاور آسٹریلیافائنل میں پہنچ گئی

اینٹیگا: انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کو بھی سیمی فائنلزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 143 کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی بیٹنگ نہ کر سکی ۔آسٹریلوی بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت میزبان اور دفاعی چیمپیئن 18ویں اوور میں 71 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفانی ٹیلر نے 16 رنز بنائے اور وہی ڈبل فگرز میں پہنچنے والی واحد بیٹر بھی تھیں۔ایلیسی پیری نے 2رنز دے کر 2وکٹیں لیں جبکہ ڈیلیسا کمنس اور ایشلے گارڈنر نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ایلیسا ہیلی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ ویسٹ انڈیز کو 8 سال بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، اس نے آخری بار 2010 میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہند کو8وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ہندوستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سمرتی مندھنا 34 اور جمیما روڈ رگز 26رنز بناکر نمایاں رہیں دیگر بیٹرز میں سے کوئی بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے9رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہدف کے حصول میں انگلینڈ کو24رنز پر2وکٹوں سے محروم ہونا پڑا تھا لیکن اس کے بعد ایمی جونز 53 اور نتالی اسکیورر 52 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 18ویں اوور کی پہلی گیند پرٹیم کو ہدف تک رسائی دلانے میں کامیاب رہیں۔ ایمی جونز کو ویمنز آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: