افغان فوجی اڈے کی مسجد میں دھماکہ،27ہلاک
کابل...افغان صوبے خوست میں فوجی اڈے کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 27 اہلکار ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا دھماکے کے بعد ہر جگہ اہلکاروں کی لاشیں بکھری تھیں۔ دھواں اتنا زیادہ تھا کہ کچھ بھی دیکھنا مشکل تھا۔ یہ واضح نہیں کہ دھما کہ خودکش تھا یا کسی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔افغان صدر اشرف غنی نے ملٹری بیس کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور اسے ا سلام مخالف اور غیر انسانی قراردیا۔ دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس طرح فوجی اڈے کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا۔