Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کسانوں کے مسائل پر گمراہ کر رہی ہے،امیت شاہ

 بھوپال ....بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مرکز میں پھر بی جے پی کی قیادت میںاین ڈی اے حکومت بننے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ہی ملک کا صحیح معنوں میں ترقی کر سکتی ہے.مدھیہ پردیش کے ضلع سیون میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران ملک میں دراندازی میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ اس میں کانگریس کو ووٹ بینک نظر آتا تھا۔ آسام میں بی جے پی کی حکومت آئی تو قومی شہری رجسٹریشن کے ذریعے 40 لاکھ دراندازوں کی شناخت کرنے کا کام کیا گیا۔ مرکز میں ایک مرتبہ پھر بی جے پی حکومت بننے کے بعد دراندازوں کو باہر کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر کانگریس ملک کو گمراہ کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کا گیہوں، چاول، مکا کوکم از کم امدادی قیمت کے ساتھ خریدنے کا کام کر رہی ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش نے ترقی کی نئی بلندیوں کو طے کیا ہے۔
 
 

شیئر: