Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70ممالک میں کالے دھن کا انکشاف، 400افراد کومحکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس

نئی دہلی۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس کوغیرممالک میں جمع کالا دھن واپس لانے کی مہم کے دوران بڑی کامیابی ملی۔ محکمہ نے بتایا کہ 70ممالک میں کالے دھن اور غیر قانونی لین دین سے متعلق 30ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بعض انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں۔12ہزار کروڑ سے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی بلیک منی بیرون ملک جمع ہے۔محکمہ کی جانب سے پُر اسرار اور خفیہ طریقے کاروبارکرنیوالے تقریباً400افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ نے واضح کیا کہ کالے دھن اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افرادکی جانب سے نوٹس کا ٹھوس جواب موصول نہ ہونے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔خفیہ بینکنگ نظام پر توجہ دینے والاسوئٹزرلینڈایسا ملک ہے جو ہندوستانیوں کی بلیک منی کا سب سے بڑا مرکز ماناجاتا ہے۔ ہندوستان اب تک 80سے زیادہ ممالک کے ساتھ مالیاتی لین دین سے متعلق معاہدے کرچکا ہے۔ اس سلسلے میں سوئٹزرلینڈسے 21دسمبر 2017میں سمجھوتہ ہوا جس کے تحت جنوری2019سے کالے دھن سے متعلق معلومات موصول ہونا شروع ہوجائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بائک سوار 4نوجوانوں کو ٹرک نے ٹکرماردی،3ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: