Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے واقعات پر امریکی مذمت

واشنگٹن: پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے 2 بڑے واقعات پر امریکا کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد امریکا نے دونوں واقعات پر شدید الفاظ میں اظہار مذمت کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر ناورٹ نے مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اورکزئی ایجنسی اور چینی قونصل خانے پر حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کا خواہاں ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے مزید کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بروقت، بھرپور اور کامیاب جوابی کارروائی قابل تعریف ہے، یہی وجہ ہے کہ مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا خطے میں خطرات سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔
 

شیئر: