Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت

لاہور.. وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے تصدیق کی کہ انہیں ان کے دوست اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 28 نومبرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان دوست ہے وہ جب بھی بلائے گا میں پاکستان جاوں گا اب جبکہ پاکستان کرتارپور کوریڈور کھولنے کا وعدہ پورا کرنے جارہا ہے گھٹنوں کے بل چل کربھی پاکستان جانا پڑا تو جاوں گا ۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اپنی خوشیاں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بھی نوجوت سنگھ سدھو کے دوبارہ پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا رواں سال کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ اگست میں وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کےلئے پاکستان آئے تھے ۔ اسی موقع پرپاکستان آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھوکوگلے لگاکر کرتارپور کوریڈورکھولنے کی خوشخبری دی تھی ۔ نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پرانہیں ہند میں سخت تنقیدکانشانہ بنایا گیا تاہم وہ اپنے موقف پرڈٹے رہے۔ اب ان سے کیاگیا وعدہ پوراہونے جارہا ہے۔
 

شیئر: