ٹی ٹوئنٹی سیریز : آسٹریلیا ہند دوسرا میچ بارش کی نذر
میلبورن: ہند اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ ایک اننگز مکمل ہونے کے بعد بارش کی نذر ہو گیا۔ میلبورن میں کھیلے جانے میچ کے دوران میزبان آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19اوورز میں 7وکٹوں پر132رنز بنائے تھے جس میں میکڈرموٹ کے 32رنز ناٹ آوٹ شامل تھے کہ اس کے ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی۔ پہلے میچ کی طرح یہ توقع تھی کہ بارش تھمنے پر ہند کو نیا ہدف دے کر میچ مکمل کر لیا جائے گا لیکن صورتحال کو دیکھتے ہوئے امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ قرار دے دیا ۔مسلسل بارش نے ہند کی سیریز جیتنے کی امید پانی میں بہادی ہاں البتہ تیسرا اور آخری میچ جیتنے کی صورت میں ہند سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ 3میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو1-0کی برتری حاصل ہے اور آخری میچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں