Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل میچ کھیلنا عثمان قادرکا اصل ہدف

  سڈنی:آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے والے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عثمان قادر جنوبی افریقہ کے خلاف سائڈ میچ کے بعد شہہ سرخیوں میں ہیں اور انہوں نے کہا کہ میرا اصل ہدف آسٹریلیا کی جانب سے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنا ہے۔پاکستان کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر عبد القادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے کینبرا میں آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹور میچ کھیلا جس میں انہوں نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عثمان قادر کی پر کارکردگی کو آسٹریلین میڈیا نے بڑی پذیرائی دی ہے۔ عثمان قادر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور اگر اس سے قبل وہ ٹیسٹ یا ون ڈے بھی کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں بہت اچھا لگے گا۔عثمان قادر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بحیثیت لیگ اسپنر وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کر سکتے تھے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: