Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: قومی دن پر گاڑیوں کو سجانے کے ضوابط کا تقرر

ابوظبی: ابوظبی پولیس نے قومی دن کے موقع پر گاڑیوں کو سجانے کے ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔ امارات کے قومی دن کے موقع پر گاڑیوں کے مالکان کو 25نومبر سے 6دسمبر تک گاڑیوں کو قومی پرچم سے سجانے کی اجازت ہوگی تاہم 7دسمبر کو گاڑیوں سے سجاوٹ کی تمام چیزیں ہٹانے کے پابند ہوں گے۔ ضوابط کے مطابق کے گاڑیوں میں ایسی کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا جائے گا تو سلامتی کے خلاف ہو ۔ نمبر پلیٹ اور سامنے والے شیشے کے علاوہ ڈرائیور کی کھڑکی پر رنگ یا شیڈ نہیں کیا جائے گا۔ خوشی کے موقع پر قومی وقار اور تہذیب کے علاوہ آداب عامہ کا خیال رکھا جائے گا۔
 

شیئر: