Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسمانی ریمانڈ ملنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود کا ایک اور انکشاف

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہاتھوں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے معروف اینکر پرسن کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ دوسری جانب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ آمدنی سے زائد اثاثوں میں میڈیا پر کریک ڈاون شروع ہو گا اور سوشل میڈیا بھی اس کی زد میں آئے گا۔ یہ میرا تاثر ہے شاید غلط بھی ہو سکتا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے شاہد مسعود کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا تھا۔
 

شیئر: