بدقسمتی سے پانی کی قدر نہیں کی، ثاقب نثار
لندن ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے پانی کی قدر نہیں کی۔ وہ یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو دیانتدار قیادت ، بیورو کریسی اور عدلیہ کی ضرورت ہے۔