Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی معاہدہ برقراررکھنا یورپ کی ذمہ داری ہے، ایران

روم ۔۔۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پھر واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نئے سرے سے ایٹمی مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔روم میں میڈیٹیرین ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ ایٹمی معاہدے کا دفاع کیا اور اسے بہترین معاہدہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ دوبارہ ایٹمی مذاکرات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایران اور دنیا کے 6 ملکوں کے درمیان ہونے والے پچھلے ایٹمی مذاکرات میں12سال کا عرصہ لگا ہے اور اس کا نتیجہ ایٹمی معاہدے کی شکل میں سامنے آیا لہذا اب یورپ اور اس معاہدے کے دیگر شرکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سلامتی کے لیے سرمایہ کاری اور اس کے اخراجات برداشت کریں۔

شیئر: