Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ہاؤس گیسوں کی سطح ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی

ٹوکیو۔۔۔عالمی موسمیاتی تنظیم گزشتہ سال ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کے نئی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے باعث شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے خبردار کر رہی ہے۔تنظیم نے دنیا بھر سے موسمیاتی حکام اور تحقیقی اداروں کے فراہم کردہ مشاہداتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے۔تنظیم کے مطابق 2017ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی فضا میں سطح 405.5 حصے فی ملین تک پہنچ گئی تھی۔ فضا میں موجود میتھین 1859 حصے فی بلین اور نائٹرس آکسائیڈ 329.9 حصے فی بلین تک پہنچ گئی تھی۔1984ء میں مشاہدے کے آغاز کے بعد سے یہ بلند ترین سطح ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے بھی اس تحقیق میں حصہ لیا ہے۔ محکمے کے مطابق عالمی حرارت میں اضافے کے باعث سانحات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے جو کہ شدید بارشوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے دیکھا جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔

شیئر: