Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکار ضوابط کی خلاف ورزی پر قید و جرمانہ

ریاض ... ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی پر 6ماہ قید اور 5تا 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص محفوظ قومی جنگلوں ، بندرگاہوں ، سمندر ی راہداریوں اور تیل تنصیبات کے قریب شکار اور ماہی گیری کا مجاز نہیں۔ یہ قابل سزا جرم ہے۔ جو شخص بھی اس کی خلاف ورزی کریگا اسے 6ماہ تک قید اور 10ہزار ریال تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: