Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی انجینیئرز کی درآمد پر پابندیاں

دمام ... سعودی انجینیئرز کونسل کے ترجمان عبدالناصر العبد اللطیف نے بتایا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی انجینیئر بی ٹیک کرتے ہی سعودی عرب میں ملازمت کا مجاز نہیں ہوگا۔ اسے کم از کم 5برس تجربے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ اپنے ملک کے سرکاری ادارے سے معاون انجینیئر کے طور پر پروجیکٹ میں کام کرنے کا سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔ علاوہ ازیں مملکت آنے سے قبل اس کے اپنے ملک میں اس کا امتحان لیا جائیگا۔ اس کے بعد ہی سعودی ادارے یا کمپنی کو انجینیئر کا ویزہ جاری کرکے اسے مملکت لانے کی اجازت دی جائیگی۔
 

شیئر: