Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا میں جوکچھ ہورہا ہے وہ عدالت کی توہین ہے، ظفریاب جیلانی

لکھنؤ۔۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اورسینیئر وکیل ظفریاب جیلانی نے ایودھیا میں وشو ہندوپریشد کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پروگرام ’’دھرم سبھا‘‘کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی سیاسی حکمت عملی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں بڑی تعداد میں مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے وہاں آباد مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔انہوں کہا کہ آج جو کچھ اجودھیا میں ہورہا ہے وہ عدالت کی توہین ہے۔ قانون تو یہی ہے کہ جو معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہو اس کے بارے میں کوئی ردعمل کا اظہار تو دور کی بات اس کا ذکر تک نہیں کرنا چاہئے مگر مختلف پروگراموں اور بیان بازیوں کے ذریعے عدالت کو چیلنج کیا جارہا ہے ۔
مزید پڑھیں:-  - - - -دہرادون:اسکول انتظامیہ نے ہاف میراتھن میں کتوں کا خوف دلاکر بچوں کو دوڑایا
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: