وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل اپلیکیشن لانچ کی گئی تھیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات وزیراعظم ہاؤس تک پہنچا سکتے ہیں۔ پورٹل پر اب تک دائر ہونے والے درخواستوں اور حل ہونے والے مسائل کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا : پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل نے اب تک حیرت انگیز کارکردگی دکھائی: 454994 شہریوں نے رجسٹر کیا-21174 تجاویز اور 101171 شکایات موصول ہوئیں۔16770 شکایات حل کی جا چکیں جبکہ 84399 شکایات پر کام جاری ہے۔ان شکایات کا تعلق تقریبًا زندگی کے ہر شعبے سے ہے۔
پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل نے اب تک حیرت انگیز کارکردگی دکھائی:
-454994 شہریوں نے رجسٹر کیا۔
-21174 تجاویز اور 101171 شکایات موصول ہوئیں۔
۔16770 شکایات حل کی جا چکیں جبکہ 84399 شکایات پر کام جاری ہے۔ان شکایات کا تعلق تقریبًا زندگی کے ہر شعبے سے ہے۔#PakCitizenPortalDelivers
— Usman Dar (@UdarOfficial) November 24, 2018
عامر محمود کیانی نے کہا : پاکستان سیٹزن ایپ سے اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد شکایات صحت سے متعلق موصول ہوئی ہیں جس میں سے کچھ کو حل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے، عوام اسی طرح اپنے تمام تر مسائل اس ایپ کے ذریعے ہم تک پہنچائے ہم ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کریں گے۔
پاکستان سیٹزن ایپ سے اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد شکایات صحت سے متعلق موصول ہوئی ہیں جس میں سے کچھ کو حل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے، عوام اسی طرح اپنے تمام تر مسائل اس ایپ کے ذریعے ہم تک پہنچائے ہم ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کریں گے۔
— Aamer Mehmood Kiani (@Aamer_KianiPTI) November 24, 2018