Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا سیاست نہیں مندر بنانےکی تاریخ طے کرنے آئے ہیں، اودھوٹھاکرے

لکھنؤ۔۔۔۔شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اجودھیا میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ مندر تعمیر کرنے کی تاریخ طے کرنے آئے ہیں۔یہاں سوئے ہوئے’’ کمبھ کرن‘‘کو جگانے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا؟سنتے ہیں کہ مندر وہیں بنائی جائیگی مگرکب ؟۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ حکومت اکثریت کی ہے تو دیر کس بات کی۔مرکزی حکومت مندر پر قانون بنائے۔مندر تعمیر کے سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےنوٹ بندی میں تاخیر نہیں کی تو مندر کی تعمیر میں انتظار کیوں؟۔
مزیدپڑھیں:- - - -  -علی گڑھ: معمولی تنازع پر فرقہ وارانہ تصادم،حالات کشیدہ

شیئر: