دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی پوزیشن مضبوط، 418/5پر اننگز ڈیکلیئر
دبئی : حارث سہیل اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 418/5پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ حارث سہیل اور بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بولرز کی خوب درگت بنائی اور سنچریاںمکمل کیں۔ حارث 147 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بابراعظم نے 127 اور سرفراز احمد 30 رنز بنائے تھے کہ کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کاکھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 24 رنز بنا لئے۔جیت راول نے 17 اور ٹام لیتھم نے 5 رنز بنائے۔ دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 207 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابر اعظم 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 186 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ 360 کے ا سکور پر حارث سہیل نے کیریئر کے بہترین 147 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنا لئے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا ا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 394 رنز درکار ہیں۔جیت راول 17 اور لیتھم 5 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ابوظبی میں3سے 7دسمبر تک کھیلا جائیگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں