Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت آنے پر بولیں گے، تہمینہ دولتانہ

لاہور...مسلم لیگ (ن) کی سینیئر رہنما تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ فی الحال ہمیں چپ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وقت آنے پرضرور لب کشائی کریں گے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پر جتنے بھی کیسز بنائے گئے ان میں ذرابھر بھی صداقت نہیں۔ تمام کیسوں کو مفروضوں کی بنیاد پر بنایا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی جانب سے خاموشی کے سوال پرلیگی رہنما نے کہا کہ فی الحال ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ خاموش رہیں اور حکومت کو وقت دیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنا وقت دینا ہے۔ پورے وثوق سے کہتی ہوں کہ بہت جلد دوبارہ سے لب کشائی کریں گے۔

شیئر: