Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ملک و قوم کے ساتھ ہیں ، پاکبان ریاض ریجن

 دشمن پاکستان کی اقتصادی ترقی کو ختم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، مجلس مذاکرہ سے شرکاء کا اظہار خیال
     ذ ، م ۔ ریاض
      پاکستان میں دہشت گردی کے 2بڑے واقعات پر اظہار مذمت کیلئے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کا اجلاس  ہوا۔ سینیئر نائب صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن کبھی  اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ ہمارا دشمن انتہائی مکار ہے جس نے دیگر طاقتوں کو اپنے ساتھ ملا کر پاکستان کی اقتصادی ترقی کو ختم کرنے کی سازشیں  شروع کر رکھی ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ ہماری آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بزدلانہ وار کرتا ہے مگر پاکستان اپنا دفاع کرنا بہتر طور پر جانتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہم ہزاروں قیمتی جانیں کھو چکے ہیں۔ اب ہم مزید دہشت گردی کے واقعات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ گرفتار دہشت گردوں کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ پاکستان کے دشمنوں کو سبق حاصل ہو۔ ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان کی اللہ تعالیٰ ہمیشہ حفاظت کرے۔ آج جس طرح کراچی میں ہماری سیکیورٹی فورسز نے دفاع کیا اس سے قوم کا حوصلہ بھی بلند ہوا اور سیکیورٹی فورسز کا مورال بھی بلند ہوا۔ ہماری خاتون پولیس آفیسر نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک جان ہو کر ملکی دفاع کو یقینی بنائے گی ۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد اصغر چشتی،سید فرمان علی، چوہدری سجاد، وقار نسیم وامق، محمود احمد باجوہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - -  -پاکستان نے ہمیشہ آزاد کشمیر کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کیا ، یعقوب احمد خان

شیئر: