پی ایس ایل 4: براوو، جورڈن، منرو اور انگرام کا پاکستان آنیکا گرین سگنل
لاہور:پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر ڈیوائن براوو نے پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔پشاورزلمی کی ٹیم کا حصہ بننے والے انگلینڈ کے آل راونڈ ر کرس جورڈن نے بھی مداحوں کے نام پشتو پیغام میں پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔پی ایس ایل 4کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر ڈیوائن براوو نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آنے کا موقع مل رہا ہے ، ا±مید ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کے مقابلے شاندار ہونگے ۔ انہوں نے اپنے مشہور گانے چیمپیئنز کے ساتھ کوئٹہ ٹیم کا نام منسلک کرتے ہوئے کچھ بول بھی دہرائے اور پاکستان آکرکھیلنے کی ہری جھنڈی بھی لہرا دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ایونٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بڑے مسائل میں سے ایک یہ بھی رہا ہے کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن سمیت غیر ملکی کرکٹرز نے امارات کے بعد پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا اورٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیںہوسکی۔ پشاور زلمی کے کپتان ویسٹ انڈین ڈیرن سیمی کے بعدانگلینڈ کے کرس جورڈن نے بھی مداحوں کو پشتو زبان میں پیغام دے کر خوش کردیا۔کرس جورڈن نے پشاور زلمی کے فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے ، پشاور زلمی پی ایس ایل فور کیلئے پوری طرح تیار ہے اور فینز کی سپورٹ سے پی ایس ایل 4میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نے خود کو ”کرس جورڈن اورکزئی“ کا نام دے کر کہا کہ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے ، ممکن ہوا تو پشاور میں ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کراچی کنگز میں شامل نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور جنوبی افریقہ کے کولن انگرام نے بھی پاکستان آنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔ ڈیرن براو¿ اور سنیل نارائن سمیت متعدد کرکٹرز پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 4 کا میلہ آئندہ سال 14 فروری سے سجے گا۔ پی سی بی اس بار پلے آف میچز اور فائنل سمیت 8 مقابلے لاہور اور کراچی میں کرانے کا اعلان کرچکا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں