Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دینا بڑا چیلنج ہے، کولن منرو

 
ابو ظبی:نیوزی لینڈ کے معرو ف اوپنر کولن منرو نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمارے لئے رینکنگ میں عالمی نمبر ون ٹیم کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے۔ جارح مزاج بیٹسمین کے مطابق یواے ای کی کنڈیشنز میں کسی بھی ٹیم کیلئے پاکستان کا مقابلہ آسان نہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کے کھیل کو دیکھ کر ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ کامیابی کیلئے ہمیں کتنی محنت کرنا پڑے گی۔ منرو نے کہا کہ مجھے حال ہی میں شارجہ میں افغان لیگ کے میچز کھیلنے کا تجربہ ضرور ہوا لیکن ابوظبی کی وکٹ ذرا مختلف ہے اور پہلی دفعہ اپنے ملک کی جانب سے یہاں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ سرفراز الیون اس فارمیٹ میں لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے۔ وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ان کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں تاہم ہم ایک اچھے مقابلے کیلئے تیار ہیں، کورے اینڈرسن سمرسیٹ کاونٹی کھیل کر آرہے ہیں،ان کی موجودگی سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور شائقین کو ایک اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: