ایران اور عراق میں زلزلے کے جھٹکے
تہران ...ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کئے گئے ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 65 کلومیٹر تھی اور یہ اتوار کی شب صوبہ کرمان شاہ کے شہر سرپل ذہاب کے نزدیک واقع علاقے میں آیا ۔یہ عراق کی سرحد کے نزدیک ہے۔ مابعد زلز لے کے بھی مختصر دورنیے کے 4 شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے ایران کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کرمان شاہ میں اس کی شدت زیادہ تھی ۔عمارتیں لرز اٹھیں۔ ٹی وی فوٹیج میں تباہ ہونے والے گھروں کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے ۔600 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے بتایا تمام افراد معمولی زخمی ہوئے کسی کی حالت تشویشناک نہیں۔ صوبہ کرمان شاہ کے اسی علاقے میں نومبر 2017ءمیںبھی شدید زلزلہ آیا تھا۔ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 تھی۔ 620 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کرمان شاہ ہی میں اس سال جولائی میں 5.9 کی شدت کے زلزلے سے 130 افراد زخمی ہوگئے تھے۔