ہماچل پردیش میں2بس حادثات،9افراد ہلاک
شملہ۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں بس حادثہ میں9افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔دوسرا بس حادثہ جگنا سادھوپور شاہراہ پر پیش آیا جس میں 21افراد شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پہلے حادثہ میں نجی بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے ندی میں جاگری ۔اس حادثے میں 4افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔حاثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردیں۔ امدادی ٹیموں نے بس میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوراً ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایاجہاں علاج کے دوران5افراد دم توڑ گئے۔بتایا جارہا ہے کہ 44نشستوں والی بس میں 60مسافر سوارکئے گئے تھے۔پولیس کے مطابق جگنا سے کنڈاگھاٹ جانیوالی مسافر بس بانجنی پنچایت کے کیاری کے سامنے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرندی میں جاگری۔ڈی ایس پی امیت ٹھاکر نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے حادثہ کی جانچ شروع کردی۔