Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ،آگرہ ایکسپریس وے پر بس اور کار میں تصادم، 4 افراد ہلاک

کانپور۔۔۔اترپردیش میں کانپور شہر کے بلہور علاقے میں کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار4افراد ہلاک جبکہ بس میں سوار7 مسافرشدید زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق روڈویز بس قنوج سے آگرہ جارہی تھی کہ بلہور علاقے میں آرول کٹ کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے بس میں ٹکر ماردی جس سے کارتباہ ہوگئی۔کار میں سوارریاست بہار کے ضلع سانگر کے رہنے والے اروند،وکاس، منوج اور  چندر شیکھر کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارسے لاشیں باہر نکا لیں اورزخمیوں کو علاج کے لئے فوراً ایمبولینس کے ذریعے اسپتال روانہ کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی حکومت مندر تعمیر کیلئے دسمبر میں آرڈیننس لائے گی،بھدراچایہ

شیئر: