Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد... سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ڈنڈا لیکر نہیں، افہام وتفہیم سے حکومت ہوسکتی ہے ۔ احتساب ضرور ہو مگر بلا تقریق ہونا چاہیے ۔ یہ احتساب نہیں کہ اپوزیشن کو رگڑا دیدیں ۔حکومت میں لوگوں کو کوئی نہ پوچھے ۔ نیب اپوزیشن کا ایک آدمی گرفتار کرتا ہے تو پوری حکومتی ٹیم پریس کانفرنس کر کے کہتی ہے ہم نے پکڑایا ہے ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑینگے ۔ عمران خان کو بیٹنگ وکٹ ملی ہے ۔ اتنا اچھا ماحول شاید مسلم لیگ (ق)کو ملا تھا ۔ ایک انٹرویو میں چوہدری نثار نے کہا کہ میں کہتا ہوں احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر اس کےلئے ضروری ہے کہ یہ بلا تفریق ہونا چاہیے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ بیانات سے لوگوں کو یقین نہیں آتا ۔ نیب اگر کوئی آدمی اپوزیشن کی جانب سے گرفتار کرتا ہے تو حکومت کی پوری ٹیم پریس کانفرنس کرتی ہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے پکڑایا ہے ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑونگا ۔ چوہدری نثار نے کہاکہ اگر انکوائری ا سٹیج پر اپوزیشن کی طرف سے کوئی فرد گرفتار ہوتا ہے تو اسی طرح حکومت کا بھی بندہ گرفتار ہونا چاہیے ۔ 

شیئر: