Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 کروڑ کا بالی وڈ گیت

حال ہی میں بالی وڈ کی نئی فلم 2.0 کا پہلا گیت جاری کیاگیاہے ۔بتایاجارہاہے کہ یہ گیت بالی وڈ کی تاریخ کے مہنگے ترین بجٹ سے تیار کیاگیاہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 2.0 کے گیت کو تیار کرنے میں 20 کروڑروپے لاگت آئی ہے جس میں رجنی کانت اداکارہ ایمی جیکسن کےساتھ سائنس فکشن کرداروں اور انداز میں رقص کررہے ہیں۔بتایاگیاہے کہ رجنی کانت کے رقص پر عامر خان کی سب سے مقبول فلموں میں شمار ہونے والی فلم”تارے زمین پر“سے بھی زیادہ خرچ کیا گیاہے ۔عامر خان کی فلم”تارے زمین پر“ محض 2 کروڑ روپے میں بنی تھی اس سے قبل فلم انڈسٹری میں اتنے زیادہ خرچ سے کوئی گیت نہیں فلمایاگیا۔
 

شیئر: