Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018 میرے لئے اچھا بھی رہا ، برا بھی ، جھانوی کپور

بالی وڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ2018ءمیرے لئے اچھا بھی رہا اور برا بھی۔ ایک انٹرویو میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی، اداکارہ جھانوی کپور نے کہا کہ یہ سال جہاں میرے لئے میری ماں اداکارہ سری دیوی کو کھودینے کے باعث غمگین رہا وہیں یہ میرے لئے بہت سی خوشیوں کی وجہ بھی بناہے۔انہوں نے کہا کہ فلمی سفر کا آغاز فلم ’دھڑک ‘سے ہوا اور اس کی کامیابی میرے لئے کسی خوشی سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مداحوں سے ملنے والی محبت نے مزید مضبوط کیا ہے۔ اداکارہ جھانوی کپور فلم تخت میں اداکار رنویر کپور کے ساتھ نظر آئیںگی ۔یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔ 
 

شیئر: