ہارن کے غلط استعمال پر قید اور جرمانہ
ریاض ...محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ بلا وجہ اور غلط طریقے سے ہارن بجانے پر 10روز تک قید اور 300ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ دونوں سزاﺅں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا۔ محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ڈرائیوروں کو خبردار کیا کہ سماجی آداب کے منافی طریقے سے ہارن بجانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر جرمانہ اور قید کی سزا مقرر ہے۔