دمام ...گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے انڈر پاس ای گیٹ قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے محکمہ ٹریفک اور محکمہ شہری دفاع کے تعاون و اشتراک سے یہ کام انجام دینے کا حکم دیدیا۔ یہ فیصلہ بارش اور سیلاب کے خطرات سے عوام کو بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ خطرات کی صورت میں انڈر پاس کے ای گیٹ بند کردیئے جائینگے۔ یہ بات مشرقی ریجن کے میئر فہد الجبیر نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی نے ہر انڈر پاس کے لئے ای گیٹ قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔