Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹنی کے دودھ نے سرمایہ کار بنادیا

ریاض ... اونٹنی کے دودھ نے امریکہ اسکالر شپ پر جانے والے سعودی طالب علم کو سرمایہ کار بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق ولید عبدالوہاب امریکی کاشتکاروں کے تعاون سے امریکہ میں ”اونٹنی کے دودھ“ کی مارکیٹ قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ عبدالوہاب نے امیش اور مینو نیٹی فرقوں کے کاشتکاروںسے ملاقات کی تو انہیں میری داڑھی دیکھ کر ایسا لگاکہ میرا تعلق بھی انہی کے فرقے سے ہے۔ انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ میرا تعلق سعودی عرب سے ہے او رمیں مسلمان ہوں۔ عبدالوہاب پینسلوانیہ اور اوہائیو میں اونٹوں کی تلاش میں گھومتے پھرتے مذکورہ دونوں فرقوں کے زرعی فارموں تک پہنچ گیا تھا۔ اس نے” ڈیزرٹ فارم“کے نام سے ایک کمپنی قائم کی۔ یہ کمپنی آن لائن اونٹنی کی دودھ مصنوعات فروخت کرنے لگی۔ امریکہ میں الرجی کے مریض اونٹنی کا دودھ استعمال کرکے شفایاب ہوجاتے ہیں۔
 

شیئر: