Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جاپانی بزنس کونسل کااجلاس

ریاض.... سعودی جاپانی بزنس کونسل کا ریاض میں اجلاس ہوا ۔ فریقین نے " مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع" کے زیر عنوان سرکاری و نجی کمپنیوں کے درمیان شراکت ، مملکت کے بڑے منصوبوں اور نجکاری کے موضوع پر بات چیت کی۔ سعودی جاپانی بزنس کونسل کے چیئرمین طارق القحطانی نے جاپانی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں مملکت کے سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ جاپان سعودی ویژن 2030 کو بروئے کار لانے کیلئے اسٹراٹیجک تعاون والے اہم ممالک میں شامل ہے۔ 

شیئر: