کترینہ کا نیا ہیئر اسٹائل
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نئی فلم میں نئے ہیئر اسٹائل کےساتھ دکھائی دیں گی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف، سلمان خان کےساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں ایسے میںکترینہ کے ہئیر اسٹائلسٹ نے ایک سیلفی سوشل میڈیا پرجاری کی ہے جس میں کترینہ نئے انداز کے گھنگھریالے بالوں کےساتھ نمایاں ہیں۔کترینہ ان دنوں فلم” بھارت“ کیلئے دہلی شہر میں موجود ہیں۔