Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ خورشید انور کو خراج عقیدت ،سائرہ پیٹر پاکستان پہنچ گئیں

 برصغیر کے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے عالمی شہرت یافتہ اوپرا سنگر سائرہ پیٹر لندن سے پاکستان پہنچ گئیں۔خواجہ خورشید انور کو 25 نومبر کی شام لاہور کے الحمرا آرٹس کمپلیکس میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے جس میں نامور گلوکارہ ترنم ناز اور پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹراپنے فن کا مظاہرہ کرنے پہنچی ہیں۔سائرہ نے پاکستان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ خورشید انور نے بے شمار لازوال گیت تخلیق کئے جنہیں آج بھی دلچسپی سے سنا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خواجہ عرفان کی دعوت پر خصوصی طور پر پاکستان آئی ہوں اور خواجہ خورشید انور کے ٹربیوٹ میں ان کے یادگار گیت پیش کروں گی۔اس سلسلے میں ریہرسل جا ری ہے۔
 
 

شیئر: