عموماً دیکھا یہی گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے بعداگر اچھے اور بروقت فیصلے نہ کئے جائیں تو جذبہ میں سردمہری آجاتی ہے
زبیر پٹیل ۔ جدہ
آئی ایم ایف کی سخت شرائط پاکستان نے منظور نہ کرکے وقت اور حالات کے مطابق اچھا اقدام کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے معاشی طور پر کمزور ممالک پر اپنا آرا چلانا شروع کردیا جبکہ طاقتور معیشت کے مالک ممالک کے سامنے وہ بھیگی بلی بن جاتی ہے۔ اس وقت پاکستانی معیشت کا پہیہ گردش میں ہےاگر معیشت کی بہتری کے اقدامات اور بجلی و پانی کے انتظامات درست کرلئے گئے تو پاکستانی معیشت چند دنوں میں اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی ماضی میں اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے ہی نہیں دیا گیاجس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پڑوس کے کمزور ممالک بھی ہمیں آنکھیں دکھانے لگے تھے۔ یہ پاکستان کا بہادرانہ اقدام ہے کہ وہ اس جانب نہیں دیکھ رہا۔