بوٹسوانا : برسات میں خطرناک جانوروں کی بھرمار
ساوتی کیمپ بوٹسوانا.... برسات کے ساتھ طرح طرح کے کیڑے مکوڑوں اور رینگنے والے جانوروں کے ساتھ دوسری عجیب و غریب مخلوقات بھی نظر آنے لگتی ہیں او ریہ صورتحال تقریباً ہر جگہ پیش آتی ہے۔ مگر اس بار بوٹسوانا کے اس علاقے میں جوساوتی کیمپ کے نام سے مشہور ہے حالیہ برسات کے بعد کچھ زیادہ ہی خطرناک اور مختلف اقسام کے بڑے اور چھوٹے جانور ادھر ادھر دندناتے پھرتے نظر آرہے ہیں۔ ڈیلی میل کے ٹریولنگ کرسپانڈنٹ جو وائلڈ لائف پر بھی نظر رکھتے ہیں علاقے کے حالیہ دورے کے بعد وہاں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ انکا کہناہے کہ حالیہ برسات کے بعد اوکائی وانگو ڈیلٹا اور ساوتی کیمپ نیز اس کے آس پاس کے علاقے میں قدرت اپنے نت نئے جلوے دکھا رہی ہے۔ انکا کہناہے کہ قدرت کی یہ مہربانیاں ایسی ہیں کہ جیسے پورا علاقہ ناچ رہا ہو۔ انہوں نے اس حوالے سے دودھ پلانے والے ، رینگنے والے ، اڑنے والے اور اڑانیں بھرنے والے جانوروں کے علاوہ قد آور ہاتھیوں ، بڑی جسامت والے دریائی گھوڑوں، جنگلی چیتوں اور مگر مچھوں کی 51مختلف اقسام کی چیزیں دیکھیں اور انکی تصاویر نیٹ پر جاری کردیں۔ جو بڑی تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔