شکر سے کینسر کا علاج دریافت
لندن- - - - سائنس دان شکر کی ایک قسم مینوز سے پھیپھڑوں، لبلبے اور جلد کے کینسر کا علاج کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سائنسی جریدے نیچرل میں شائع ہونے والے مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شکر کی ایک قسم ڈی مینوز میں کینسر کے خلیات کے خلاف سخت مزاحمت دیکھنے کو ملی ہے، شکر کی یہ قسم غذائی سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے ۔ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ ڈی مینوز مرکب دراصل ایک سادہ شکر ہے جو بڑی تعداد میں پولی سیکرائیڈز شکل میں پائی جاتی ہے اور جس کا نقطہ پگھلا ئو199 سینٹی گریڈ تک ہے ۔ کینسر پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے بیٹسن انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر کیون ریان کی سربراہی میں پھیپھڑوں، لبلبہ اور جلد کے سرطان میں مبتلا چوہوں پر تحقیق کی گئی۔