برطانیہ کے تاریخی قلعے بڑی تیزی سے منہدم ہوتے جارہے ہیں
لندن ....وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز زوال پذیر ہوجاتی ہے۔ عالیشان عمارتیں زمیں بوس ہونے لگتی ہیں۔ یہی صورتحال ان دنوں برطانیہ کے متعد د تاریخی اور قدیم قلعوں کو پیش آرہی ہے جو رفتہ رفتہ کھنڈرات بنتے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں برطانیہ کے ان تباہ شدہ محلوں کی شاندار عکاسی کی گئی ہے جن کا ذکر کچھ کتابو ں اور سفرناموں میں تو ملتا ہے ۔ انہیں عملی طور پر ریب سے دیکھنا ممکن نہیں رہا۔ مورخین کا کہناہے کہ پرانے قلعوں کے جو کھنڈرات اب بھی برقرار ہیں وہ ماضی کی شان و شوکت اور جاہ و جلال کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر میں سے 6قلعے بطورخاص قابل ذکر ہیں جنکی تعمیر نو اس خیال سے شرو ع کردی گئی ہے کہ تاریخ محفوظ رہے۔ ایسے قلعوں میں شمالی آئرلینڈ کے ڈنلس کیسل، ڈینسٹابرگ کیسل، نارتھمبرلینڈ کیسل، بوتھویل کیسل اور گڈرچ کیسل بطور خاص قابل ذکر ہیں۔اسکاٹ لینڈ کا کڈویلی کیسل بھی اس وقت تعمیر و مرمت کے مراحل سے گزر رہا ہے۔