Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاﺅنٹس کیس: بلاول سے بھی سوال جواب

کراچی: جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی سوال نامہ بھیج دیا گیا ہے۔ مبینہ جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو طلب نہیں کیا گیا بلکہ صرف سوالنامہ جاری کیا گیا ہے ، جس کا جواب دینے کےلئے انہیں 2 دن کا وقت بھی دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قانونی ٹیم 2 روز میں سوالنامے کا جواب دے گی۔ رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری، فریال تالپور آج (بدھ کو) جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو فی الحال بلانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ جے آئی ٹی آصف زرداری اور فریال تالپور کو سوالنامہ پہلے جاری کرچکی ہے ۔ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو سوالنامہ ان کے سخت موقف کی وجہ سے جاری کیا گیا۔
 

شیئر: