Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی پولیس چیف کے غیر اعلانیہ دورے

کراچی: ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ نے گزشتہ شب مختلف ممالک کے قونصل خانوں کا بغیر کسی اطلاع کے اچانک دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر انہوں نے چینی اور ایرانی قونصل خانوں پر سیکورٹی بڑھانے کا حکم بھی جاری کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد مختلف قونصل خانوں کے دورے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس کو مختلف ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے ایرانی قونصلیٹ پر تعینات رینجرز اور ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی جبکہ ایرانی قونصلیٹ کی مزید بہتر سیکورٹی کے لیے مورچے بنانے اور کمزوریاں دور کرنے کی ہدایت کی۔ امیر شیخ نے چینی قونصل خانے کے اطراف کے بنگلوں پر مورچے بنانے کا حکم بھی دیا۔
 

شیئر: