Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں بی جے پی کا دبدبہ

لکھنؤ... یہاں حکمراں جماعت بی جے پی کا زبردست اثر اس وقت دیکھنے  میں آیا جب ایک غیر قانونی عمارت کو منہدم کرنے کیلئے لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے افسران اور ان کے ساتھ آئی بھاری بھرکم مشینوں کو واپس  جانا پڑا۔ یہ واقعہ گومتی نگر کالونی کا ہے ۔ اس رہائشی عمارت کو شہر کے ایک بڑے تاجر نے بغیر اجازت کے کئی منزلہ تعمیرکرلی تھی۔ ترقیاتی اتھارٹی نے  تاجر کو کئی ماہ قبل نوٹس دیا تھا ۔ چونکہ تاجر کا تعلق حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی لیڈروں سے ہے اس لئے جب ایل ڈی اے کا عملہ بھاری بھرکم مشینوں سے اس بلڈنگ کو توڑنے پہنچے تو اسے ناکام واپس جانا پڑا۔

شیئر: