100 دن قوم کو بہت مہنگے پڑے ، سعد رفیق
لاہور...مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گرفتاری پر بغلیں بجانے والے جلد اپنے کئے پر پچھتائیں گے۔ تحریک انصاف مملکت کو تاریک راستوں پر لیکر جا رہی ہے۔ حکومت سیاسی انتقام ،شعبدہ بازی،نالائقی اور نااہلی سمیت شیخی خوری کا ٹریڈ مارک بن چکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ریاست الزامات ،جھوٹ اورجبر سے نہیں چل سکتی۔ بد قسمتی سے ملک کے لئے مر مٹنے والوں کی تضحیک روایت رہی ہے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ نام نہادانصاف کے نام پرجھوٹی اناکی جنگ ریاست کو کمزور کر رہی ہے۔ حکومتی 100 دن قوم کو بہت ہی مہنگے پڑے ہیں۔