Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ بیٹے نے مارشل آرٹ میں گولڈ میڈلزجیت لئے

باکو: پاکستانی مارشل آرٹ ٹیم میں شامل باپ بیٹے سمیت 6کھلاڑیوں نے گولڈمیڈلز سمیت 7تمغے جیت لئے۔ آذربائیجان میں ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹ الپاگت چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر7میڈلز جیتے ۔عزیزاللہ اور نصیب اللہ جو باپ بیٹا ہیں، گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ۔ ورلڈ مارشل آرٹ الپاگت چیمپیئن شپ آذربائیجان کے دار الحکومت باکو میں ہوئی جس میں پاکستان اورہند سمیت15ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔6 کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے مختلف کیٹگریزمیں 3 گولڈ، 2سلور اور 2برونز میڈلز جیتے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں عبدالمنان اچکزئی، عزیزاللہ خان اور نصیب اللہ شامل تھے۔عزیزاللہ اور نصیب اللہ رشتے میں باپ اور بیٹے ہیں اور گولڈ میڈلز جیتنے والے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔عزیزاللہ خان نے فائنل میںہندوستانی کھلاڑی اور ان کے بیٹے نصیب اللہ نے ترکی کے کھلاڑی کو شکست دی جبکہ عبدالمنان اچکزئی نے اپنی کیٹگری کے فائنل میں آذربائیجان کے کھلاڑی کو شکست دی ۔ عبدالمنان اچکزئی نے ایک کیٹگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔ ان کے علاوہ ڈی جی خان کے محمد نذیر نے بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ برونز میڈل حاصل کرنے والوں میں کراچی کے عبداللہ خان خلجی اور کوئٹہ کے کامران پرکانی شامل ہیں۔چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم 6 کھلاڑیوں اور 2آفیشیلز پر مشتمل تھی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: