Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ :ہند اور بیلجیئم کی ٹیموں کی فتح سے آغاز

  بھوبنیشور:14ویں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچوں میں ہند اور بیلجیئم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔افتتاحی روز بیلجیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں2گول سے ہرا دیاجبکہ ہند نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کو یکطرفہ بناتے ہوئے 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔ہندکے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جا نیوالے ورلڈ کپ ہاکی کے پہلے میچ میں بیلجیم نے کینیڈا کے خلاف تیسرے ہی منٹ میں گول کر دیا۔دوسرے کوارٹر میں کپتان بریلز تھامس نے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔چوتھے اورآخری کوارٹر میں پیئرسن مارک نے کینیڈا کی طرف سے واحد گول کرکے اسکور2-1 کردیا اور اسی اسکور پر بیلجیم کی جیت کے ساتھ میچ کا اختتام ہوا۔دوسرے میچ میں میزبان ہندنے جنوبی افریقہ کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے میچ میں 5 گول اسکور کئے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔آئندہ میچوں میں و ارجنٹائن کا مقابلہ اسپین سے اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔پاکستان پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی جیسی مضبوط ٹیم کےخلاف میدان میں اترے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور مضامین پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: