Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شرکت

 بھوبنیشور: ہندوستانی ریاست اوڈیسہ کے شہر بھوبنیشور میں ہونیوالی ہاکی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں 16شریک ممالک کی ٹیموں نے مینجمنٹ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ، مادھوری ڈکشٹ اور اے رحمان سمیت دیگر فنکاروں نے زبردست پرفارمنس دکھا کر ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔ تقریب میںپاکستانی ہاکی ٹیم نے مینجمنٹ سمیت شرکت کی۔ایونٹ میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ شاندار تھا۔ پاکستانی کپتان محمد رضوان کو ایسے پرتپاک انداز سے بلایا گیا کہ ہاکی مداحوں کو کھیل کا تابناک ماضی یاد آ گیا۔محمد رضوان سینیئر کو  4 ورلڈکپ کی فاتح کا ریکارڈ رکھنے والی ٹیم کے کپتان کے نام سے پکارا جانا شاندار تھا ۔ ہاکی ورلڈکپ 2018ءمیں 16 ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ارجنٹائن ، نیوزی لینڈ، اسپین اور فرانس جبکہ بی میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔ پول سی میں بیلجیئم ، میزبان ہند، کینیڈا اور جنوبی افریقہ ہیں۔ پول ڈی میں پاکستان کے ساتھ جرمنی ، ہالینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں ہیں۔ ہاکی ورلڈکپ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پول میچز کا آغاز کل سے ہو گا۔ پاکستان ٹیم آج آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ فرانس کے خلاف افتتاحی پریکٹس میچ میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: