Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

462 ارب کی کرپشن‘ ڈاکٹر عاصم کا شریک ملزم گرفتار

کراچی:  462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں کرپشن اور 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے سابق وزیر پیٹرولیم، پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چودھری، محمد صفر اور اطہر حسین کی درخواست منظور کرلی جبکہ ملزم عبدالحمید کی درخواست مسترد کردی۔
ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

شیئر: