Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئیڈیاز 2018ء: پاکستانی سامان حربی دیکھ کر دنیا حیران

کراچی:  آئیڈیاز 2018ء میں پاکستان میں تیار ہونے والا سامان حربی دیکھ کر دنیا حیرا ن رہ گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹرمیں جاری دفاعی نمائش گہما گہمی اور عالمی دلچسپی کے ساتھ جاری ہے۔  میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس سمیت مقامی سطح پر دفاعی نمائش میں شامل ایگزی بیٹرز کے اسٹالز پر غیر معمولی رش رہا۔
ایکسپو سینٹر کے احاطے میں رکھے گئے پاکستانی ساختہ الخالد،الضرار،الحدید ٹینکس جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی شہپر ،براق اور عقاب سمیت جے ایف سیونٹین تھنڈراورسپر مشاق طیاروں پر بھی غیر ملکی مندوبین اور عسکری قیادت کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری رہا،پاکستانی انجینئرز کی جانب سے مینول سے خودکار سسٹم میں تبدیل کیا جانے والاپاکستانی ساختہ ائرڈیفنس سسٹم بھی خصوصی توجہ کا مرکزرہا۔
دفاعی نمائش کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کے مابین کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

شیئر: