Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ کے معاملے پر نواز شریف کو خاموش رہنے کا مشورہ

ملتان:  معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ وقت دیا جائے۔ 100 دن کی باتیں تو سیاسی تھیں۔ ذرائع کے مطابق نعیم بخاری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ علیمہ خان کے معاملے پر خاموش رہیں۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں میڑو کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم بخاری کاکہناتھاکہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے ، لیکن ہم ٹیکس دینا نہیں چاہتے ہیں، بجلی، گیس اور پانی چوری کرکے استعمال کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے ۔

شیئر: