Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم نالائق ہیں کا اشتہار دینا چاہیئے،مریم اورنگزیب

لاہور...مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے100روز ہ پلان کو ملک کے لئے بدنامی اورشرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور یوٹرنز پر جلد حقائق نامہ جاری کریںگے۔حکومت کو ہم مصروف تھے کی جگہ ہم نالائق ہیں کا اشتہار دینا چاہیے ۔وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا لیکن جنہیں جھوٹ بولنے کی عادت ہو انہیں مزید جھوٹ بولنے سے شرم نہیں آتی ۔مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وزیراعظم نے سرکاری خرچ پر قوم سے براہ راست جھوٹ بولا ۔ایک ایسا جھوٹ بولا گیا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی حکومت نہیں توڑ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ وزرا ءمیں بھی جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا ۔عمران خان صاحب اسے سب سے بڑا میڈل دیں گے۔عوام حکومت کی 100 روز کی کارکردگی جاننے کے لئے گوگل پر تلاش جاری رکھیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ۔ 100 دن کی کارکردگی کے اشتہار میں پرانے 100 دن کا پلان پھر شائع کردیا۔ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے سچ کو چھپانے کے لئے 100 جھوٹ گھڑے جارہے ہیں۔ معیشت ٹھیک کریں گے۔ مسلم لیگ (ن)کل قوم کو بتائے گی کہ 100دن میں پی ٹی آئی نے کتنے جھوٹ بولے، کتنے یوٹرن لئے اور کتنی ناکامیاں حاصل کیں؟۔ انہوںنے کہا کہ وزرا میں جھوٹ کے سخت مقابلے میں اسد عمر نے دوئم اورشاہ محمود قریشی نے سوئم پویشن حاصل کی۔ ہمیشہ اول آنے والے فواد چوہدری ریس سے باہر ہوگئے۔ وزیراعظم بتاتے کہ میری نالائق ٹیم کی وجہ سے فارن ریزورز 17ارب ڈالر سے کم ہوکر 11ارب ڈالر ہوگئے ۔ ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر گیا۔ غیرملکی قرضے میں 900ارب کا اضافہ ہوا۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 67فیصد کمی ہوئی۔ ترقی بجٹ میں 35 فیصدکٹوتی سے 4 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے۔
 

شیئر: